ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر فورس سٹیشنوں کے لیے دہشت گرد الرٹ جاری

ایئر فورس سٹیشنوں کے لیے دہشت گرد الرٹ جاری

Sun, 18 Sep 2016 11:56:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ملک میں اور خاص طور پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں سبھی ا یئر فورس اسٹیشنوں اور فضائیہ کے اڈوں کو ایک عام دہشت گرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔یہ معلومات ملٹی ایجنسی سینٹر(ایم اے سی )سے اس ہفتے کے شروع میں شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد متعلقہ ریاستوں کو یہ بھیجا گیا۔حالانکہ ذرائع نے بتایا کہ یہ مخصوص قسم کی نہیں ہے۔ایک سینئر سیکورٹی افسر نے بتایا کہ الرٹ عام نوعیت کا ہے لیکن حفاظتی اقدامات بڑھائے گئے ہیں۔


Share: